امریکی دباؤ کام کرگیا ، بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روک دی
- 14, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت نے دسمبر کیلیے روس کو خام تیل کے آرڈر جاری نہیں کیے جوکہ ہر مہینے کی 10 تاریخ کو معمول کے مطابق بھیج دیے جاتے ہیں ـ اطلاعات کے مطابق جاری مہینے میں بھارت کی 5 بڑی آئل ریفائنریز نے روس سے تیل کی خریداری نہیں کی بھارت کی سرکاری آئل ریفائنری "انڈین آئل کارپوریشن" نے بھی واضح طو رپر کہہ دیا ہے کہ وہ صرف غیر پابندی یافتہ سپلائرز سے ہی تیل خریدے گی ـ
کچھ دن قبل ہی (امریکی صدر ٹرمپ) نے بھارت پر الزام لگایا تھا کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کو جنگی مشینوں کے لیے فراہم کر رہا ہے جس پر امریکہ نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ـ امریکی دباؤ پر بھارت نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں وہ روس سے تیل نہیں خریدے گا ـ بھارت کے اس اقدام کو بھارتی توانائی پالیسی اور عالمی تجارتی تعلقات کیلیے بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ـ

تبصرے