تہران میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی شہر خالی کرانے کےخطرات منڈلانے لگے
- 14, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : ایران کے شہر "تہران" میں پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ـ حکومت نے اس مسئلے کو ہنگامی صورتحال قرار دے دیا ـ ایران کے صدر (مسعود پزشکیا ن) نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کے دوران تہران کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوۓ کہا کہ اگر آئندہ کچھ روز میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی ناپید ہو جاۓ گا ـ پزشکیان نے کہا کہ نومبر کے آخر یا پھر دسمبر کے آغاز میں پانی سپلائی کا کام تو شروع کردیا جاۓ گا لیکن پھر بھی بارش نہ ہوئی تو ممکن ہے تہران کو خالی کرانا پڑے ـ
ایرنی حکومت نے تہران کے شہریوں کو پیشگی مطلع کرتے ہوۓ کہا کہ تہران کے مرکزی ذخائر میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی رہ چکا ہے ـ ایرانی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اس سال بارشوں میں 40 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ سے بعض صوبوں کو تو 50 سے 80 فیصد تک پانی کی کمی کا سامنا ہے ۔ خشک سالی سے دو چار متعدد علاقوں میں زرعی اور گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہے ـ

تبصرے