مغربی کنارے پر یہودی آباد کاروں نے مسجد کو نذر آتش کر دیا

     نیوز ٹوڈے  :  فلسطینی میڈیا کی فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے شہر (سلفیت) کے نزدیک اسرائیلی آباد کاروں نے ایک مسجد کو نذر آتش کر دیا اور اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ـ رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے مسجد کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے لکھے اور مسجد کے دروازے پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی ـ البتہ مقامی شہریوں کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا ـ دوسری طرف صیہونی فوج نے (طولکرم کے نزدیک دیرالغصون) کے علاقہ سے 3 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ـ

  اور (الخلیل کے قریب دورا کے علاقے) سے بھی 18 افراد کو حراست میں لے لیا ـ اسرائیلی فوج نے جنوبی الخلیل میں متعدد افراد سے فیلڈ انویسٹیگیشن بھی کی جن میں بزرگ شہری بھی شامل تھے ـ جبکہ نابلس کے جنوبی علاقوں قریوت اور بیتا سے بھی  4 فلسطینیوں کے پکڑ لیا ـ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے چھاپے اور گرفتاریاں روزانہ کا معمول بن چکے ہیں ـ جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+