پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کمی لانے کیلیے روس کی پیشکش
- 17, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کیلیے روس نے ثالثی کی ہیشکش کر دی ـ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان (ماریا زخارووا) نے کریملن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ روس کی اولین ترجیح خطے میں استحکام کا قیام ہے ـ اس سے قبل ایران بھی دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تناؤ کو کم کرنے کیلیے ثالثی کی پیش کش کر چکا ہے ـ ماریا زخارووا نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دونوں خطے کے اہم شراکت دار ملک ہیں ـ ان کے درمیان بڑھتی کشیدگی علاقائی سلامتی کیلیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے ـ
روسی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے موقع پر مصالحتی کوششیں پائیدار امن کے قیام کیلیےمددگار ثابت ہوسکتی ہیں ـ روس کا کہنا ہے کہ مسائل کا ٹھوس حل صرف اور صرف مذاکرات سے ہی حاصل ہو سکتا ہے ـ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے دونوں ملکوں سے تحمل سے کام لینے کی درخواست کی ہے ، اور کہا ہے کہ کشیدگی کو بڑھانے کی بجاۓ مسائل کا حل مذاکرات سے نکالیں ـ روس کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی خطے میں امن وامان و استحکام کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے اس لیے اس کا حل بات چیت سے نکالنے کیلیے کوششیں جا ری رکھنی چاہیئں ــ

تبصرے