پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید
- 17, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے پر نابلس کے مشرق میں قائم پناہ گزین کیمپ پر مارے گۓ چھاپے میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی شہری کو شہید کر دیا ـ "ہلال احمر" کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے (حسن سرکاشی) شہید اور ایک اور فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوا ـ
رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری سرکاشی کو پیٹ میں گولی لگی جسے "پیرا میڈیکس نے نابلس کے ہسپتال رفیعہ" میں پہنچانے کے دوران زندہ رکھنے کی تمام تر کوششیں جاری رکھیں لیکن ہسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا ـ صیہونی فوج نے ساری رات مختلف علاقوں میں فوجی دستے تعینات رکھے اور "عسکر کیمپ" کی چھان بین جاری رکھی ۔ چھاپے کے دوران فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی اور اسٹن گرینیڈ بھی پھینکے ـ
وسیم حسن

تبصرے