مغربی کنارے پر اسرائیلی آباد کاروں کا مسجد پر حملہ ، مسجد کو آگ لگا دی

     نیوز ٹوڈے : مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے مسجد پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور مسجد کو آگ لگا دی ـ مسجد میں گریفیٹی اسپرے بھی  کیا اور مسجد کی دیواروں پر فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ جملے بھی لکھے ـ وزارت اوقاف و مذہبی امور کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے شمال مغربی کنارے کے گاؤں "سلفیت کے نزدیک الحاجہ حمید مسجد" کو نشانہ بنایا ـ فلسطینی اتھارٹی کے مطابق حملے میں آبادکاروں نے نسل پرستانہ خاکے بناۓ اور مسجد کے کچھ حصوں کونذر آتش کر دیا ـ اسرائیلی آباد کاروں کی اسلامی مقدس مقامات پر حملوں کی کارروائیوں میں آۓ دن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے ـ

      ان خلاف ورزیوں کی نوعیت اور شدت  دونوں میں منظم طور پر تیزی آتی جا رہی ہے ـ اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد پر حملہ صبح فجر کی نماز سے پہلے کیا ـ گھروں اور بازاروں کو نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کیلیے مسلمانوں کی مذپبی علامت پر حملہ کیا گیا اوراس کے ساتھ ہی مسجد کی دیواروں پر پیغمبر کے خلاف گستاخانہ جملے بھی لکھے گۓ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+