کانگو میں تانبے کی کان میں پیش آیا افسوسناک حادثہ 43 مزدور ہلاک

     نیوز ٹوڈے : قطری میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق "افریقہ کے ملک کانگو" میں افسوسناک  واقعہ میں  ایک  کان میں پل گرگیا اور اس کے نیچے متعدد افراد دب کر ہلاک ہو گۓ ـ وزیر داخلہ کے مطابق 43 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور مزید کی تلاش جاری ہے ـ لینڈ سلائیڈنگ اور بارش کے خطرے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو جاۓ حادثہ تک پہنچنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ـ امدادی ٹیموں کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ـ حادثہ غیر قانونی کان کنوں کے زبردستی کان میں گھسنے سے پیش آیا ، جو اس خطرناک علاقے میں کام کرنے کیلیے زبر دستی گھس آۓ تھے ـ کان کے ڈوبے ہوۓ حصے پر عارضی طور پر پل بنایا گیا تھا جس پر زیادہ کان کنوں کے چڑھ جانے سے پل ٹوٹ گیا ـ اور یہ حادثہ پیش آیا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+