سعودی عرب میں بھارتی عمرہ زائرین کی بس تیل کے ٹینکر سے ٹکرا گئی

     نیوز ٹوڈے : خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی ، 42 مسافر جان کی بازی ہار گۓ ـ بس میں سوار تمام مسافروں کا تعلق بھارت سے تھا جن میں سے زیادہ تر حیدر آباد کے رہائشی تھے ـ ریسکیو ٹیمیں اور مقامی حکام حادثے کے فوری بعد جاۓ حادثہ پر پہنچ گۓ ـ جاں بحق افراد کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں ـ حادثے کی معلومات کے حصول کیلیے اور امدادی کارروائیوں کی تفصیلات سے باخبر رہنے کیلیے سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم کھول دیا گیا ہے جہاں سے حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں ـ

 قونصلیٹ انڈیا آف جدہ نے بھی ایک ہیلپ لائن اوپن کر دی ہے  ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری کردہ  پوسٹ میں انڈین قونصلیٹ نے کہا کہ حادثے کی وجہ سے ہندوستان قونصلیٹ جنرل میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے تفصیلات حاصل کرنے کیلیے  متعدد موبائل نمبرز دے دیے گۓ ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+