اسرائیلی وزیر اعظم اور اس کی کابینہ نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی ریاست کو ماننے سے کیا انکار

     نیوز ٹوڈے : خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی حمایت یافتہ "غزہ امن منصوبے" پر ہونے والی ووٹنگ سے قبل ایک مرتبہ پھر (بن یامین نیتن یاہو اور اس کے حکومتی ارکان نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سےانکار کردیا ) ـ قرارداد میں پیش کیا جانے والا مسودہ  جو کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے کی پیروی کرتا ہے ، اس میں "غزہ میں عبوری حکومت کے قیام اور بین الاقوامی فوج کی تعیناتی" کیلیے سلامتی کونسل سے منظوری مانگی گئی ـ

   باقی تمام مسودوں کے برعکس اس قرار داد میں مستقبل کی فلسطینی ریاست کا ذکر ہے جس سے اسرائیل کو شدید اختلاف ہے ـ ایک دن قبل ہونے والے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کیلیے ہماری مخالفت میں ذرہ برابر بھی کمی نہیں آئی ہے ـ نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینی زیاست کے قیام سے حماس ترقی کرکے اسرائیل کی سرحدوں پر ایک اور ریاست کے قیام کاباعث بنے گی 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+