بنگلہ دیش کی سابقہ وزیر اعظم (شیخ حسینہ واجد) کو سزاۓ موت کا حکم سنا دیا گیا

     نیوز ٹوڈے : بنگلہ دیش کی سابقہ وزیر اعظم (شیخ حسینہ واجد) کو انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ـ1 نے انسانیت کے خلاف جرائم کے کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزاۓ موت کا حکم سنا دیا ـ معزول بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد اور ان کے دو اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف پچھلے سال  جولائی کے مہینے میں ہونے والی بغاوت کے دوران انسانیت مخالف جرائم کے جرم میں یہ فیصلہ سنایا گیا  ـ اس مقدمے میں سابقہ وزیر داخلہ (اسد الزماں خان کمال اور سابقہ پولیس چیف چوہدری عبداللہ مامون )کو بھی سابقہ وزیر اعظم کے ساتھ شریک جرم ٹھہرایا گیا ـ

   سابقہ وزیر داخلہ تاحال مفرور ہیں جبکہ سابقہ پولیس چیف  حراست کے دوران اپنا جرم قبول کرکے ریاستی گواہ بن چکے ہیں ـ (جسٹس محمد غلام مرتضیٰ) کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 453 صفحات پر مشتمل فیصلہ پڑھنے کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا ـ اس سے پہلے ٹربیونل نے سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو ملک میں واپس آ کر ٹرائل میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا تھا جسے انہوں نے مسترد کر دیا تھا ـ تینوں مجرموں کے اثاثہ جات ضبط کرنے کیلیے بھی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+