برطانیہ نے تارکین وطن کیلیے مستقل رہائش کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کردیا

     نیوز ٹوڈے : نیوز ایجنسی "اے ایف پی" کے مطابق برطانیہ نے پیر کے دن تارکین وطن کیلیے نئی پالیسیوں کے نفاذ کا اعلان کر دیا ـ برطانوی وزارت داخلہ نے نئی پالیسیوں کا اعلان کرتے ہوۓ کہا کہ تارکین وطن کیلیے برطانیہ میں مستقل پناہ ختم کر دی گئی ہے ـ اور سیاسی پناہ کا وقت بھی 5 سال سے کم کرنے اڑھائی سال کر دیا گیا ہے ـ نئی پالیسی کے مطابق اپنے ملک میں غیر محفوظ شخص برطانیہ میں عارضی پناہ پر رہائش اختیار کرسکے گا اور 20 سال بعد وہ مستقل پناہ کیلیے درخواست کا اہل ہوگا ـ

  نئی پالیسی کے مطابق سیاسی پناہ گزین کو درخواست کی منظوری کے بعد 30 ماہ کیلیے رہائش کی اجازت ہوگی ـ اس سے پہلے برطانیہ میں مستقل رہائش کیلیے 5 سال کی شرط تھی جسے اب بڑھا کر 20 سال کر دیا گیا ہے ـ (شبانہ محمود) نے کہا کہ پناہ گزینوں کیلیے گولڈ ٹکٹ کی پالیسی بھی ختم کر دی گئی ہے ـ انہوں کہا کہ ان حکومتی اقدامات کا مقصد برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں کمی کرنا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+