جنگ بندی معاہدے کی پرواہ کیے بغیر لبنان پر اسرائیلی فضائی حملہ 13 شہری شہید
- 19, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر حملہ کر دیا ـ لبنانی وزارت کے تصدیقی بیان کے مطابق لبنان کے شہر (صیدون) پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 شہری شہید اور لاتعداد زخمی ہو ۓ ـ لبنانی حکام کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے صیدون شہر کے ایک کھیل کے میدان کو نشانہ بنایا جو کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے بے گھر افراد کیلیے پناہ گاہ بنا ہوا تھا ـ اسرائیلی بمباری کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لیکن تب تک بہت زیادہ جانی نقصان ہو چکا تھا ـ
صیہونی فوج کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس مقام پر حماس کے عسکری لڑاکے رہائش پذیر تھے جو کہ اسرائیل کے خلاف دہشگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ـ فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) نے اسرائیلی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کی من گھڑت کہانیاں ہیں کھیل کا میدان مقامی شہری پناہ گزینوں سے بھرا ہوا تھا وہاں پر ہمارا یک بھی جانباز موجود نہیں تھا ـ

تبصرے