ٹرمپ نے سعودی عرب کیلیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دے دی

    نیوز ٹوڈے : ترجمان وہائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق (صدر ٹرمپ) نے سعودی عرب کیلیے  بہت بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دے دی  جس میں 35 فائٹر طیارے بھی شامل ہوں گے ـ ـ ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ، امریکہ سے 300 جدید ٹینکوں کی خریداری بھی کرے گا ، اور اس دفاعی تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مضبوطی آۓ گی ـ وہائٹ ہاؤس کی رپورٹس کے مطابق دونوں  ممالک کے درمیان مختلف اہم شعبوں میں ، جن میں  سب سے اہم نیو کلیئر ٹیکنالوجی کا اہم معاہدہ شامل ہے  ، میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوۓ ہیں ـ

   دونوں ممالک کے درمیان "آرٹیفیشئل انٹیلیجنس" کے شعبے میں بھی باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا جس سے خطے میں ٹیکنالوجی کے نۓ دور کا آغاز ہو گا ـ دونوں رہنماؤں کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ واشنگٹن سے امریکہ میں سعودی عرب کی سابقہ 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو  بڑھا کر 1 کھرب ڈالر تک وسعت دینے پر بھی غور کیا جاۓ گا ـ امریکی حکام کے مطابق ان معاہدوں سے خطے کی سلامتی ، دفاعی استعداد اور اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+