ٹرمپ نے چھڑکا مودی کے زخموں پر 27ویں مرتبہ نمک
- 19, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : سعودی ولی عہد (محمد بن سلمان) سے ہونے والی ملاقات میں بات چیت کے دوران امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے 8 جنگیں رکوا کر دنیا کو بہت بڑے بحران سے بچایا ہے ـ (صدر ٹرمپ) نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان وہ کشیدگی بھی ختم کروائی جو کہ ایک بہت بڑی جنگ کا پیش خیمہ تھی ـ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے مار گراۓ تھے ـ امریکی صدرنے کہا میری مداخلت سے اب دونوں ممالک مثبت اقدامات کی جانب بڑھ رہے ہیں ـ یوکرین جنگ پر گفتگو کرتے ہوۓ صدر ٹرمپ نے کہا کہ (ولادیمیر پیوٹن) جنگ کے خاتمے کیلیے کافی وقت لے رہا ہے لیکن مجھے امید ہے یہ جنگ بھی بہت جلد ختم ہو جاۓ گی ـ
وسیم حسن

تبصرے