مغربی کنارے پر چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک 3 زخمی

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق (بیت لحم اور ہیبرون) کے درمیان میں اسرائیلی بستیوں کے داخلی راستے پر  کچھ حملہ آوروں نے کار سے بیریئر کو توڑنے  اور راہ گیروں کو کچلنے کی کوشش کی جس میں ناکامی پر کار سے باہر آ کر راہگیروں پر چاقو سے حملہ کر دیا ـ صیہونی فوج کے مطابق یہ دہشتگردانہ حملہ سوچے سمجھے منصبوے کے تحت سر انجانم دیا گیا ـ صیہونی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 2 حملہ آوروں کو تو موقع پر ہی گولیوں سے  چھلنی کردیا گیا ـ

   البتہ مکمل تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا ـ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق حملے میں استعمال کی جانے والی کار میں سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے ـ جسے بم ڈسپوزل ماہرین نے ناکارہ بنا دیا ـ صیہونی فوج کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی البتہ یہ کارروائی اسلامی جہاد ی تںظیموں میں سے کسی ایک کی ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+