یوکرین جنگ بندی کا خفیہ امریکی منصوبہ ہوا بے نقاب
- 20, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت روس کے ساتھ مل کر یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے خفیہ منصوبہ بندی کر رہی ہے ـ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق اس خفیہ منصوبے کی سربراہی ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کر رہے ہیں جوکہ جنگ کے خاتمے کیلیے متعدد اہم شخصیات سے رابطہ بھی کر چکے ہیں ـ (اسٹیووٹکوف) نے روسی سفیر اور یوکرینی صدر (زیلینسکی) سے بھی الگ الگ ملاقات کرکے جنگ بندی اور یوکرین کے مستقبل کے سیاسی ڈھانچے پر بات چیت کی ـ
جنگ بندی منصوبے کے اس 28 نکات پر مشتمل روڈ میپ میں یوکرین میں امن کے قیام اور سیکیورٹی کی گارنٹی جیسے نکات شامل ہیں ـ اس منصوبے میں نہ صرف یوکرین اور روس کے تعلقات کو زیر بحث لایا گیا ہے بلکہ یورپی مجموعی سلامتی اور مستقبل میں امریکہ کے دونوں ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بھی شامل کیا گیا ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے