جنوبی کوریا میں 267 مسافروں سے بھرا بحری مسافر بردار جہاز چٹانوں میں پھنس گیا
- 20, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق 26 ہزار ٹن وزنی بحری جہاز جنوبی کوریا کے جزیرہ (جیجو سے مسافروں کو لے کر موکپوجا شہر کی جانب جا رہا تھا) ـ کہ (شینان کاؤنٹی کے جزیرے جانگسان) کے نزدیک غیر آباد جزیرے کے پاس چٹانوں میں پھنس گیا ـ اسی جگہ 2014 میں بد نام زمانہ سیوول فیری کے ڈوبنے سے 300 سے زائد افراد جن میں زیادہ تر سکول کے بچے شامل تھے ہلاک ہو گۓ تھے ـ کوسٹ گارڈز کے مطابق جہاز کو جھٹکے لگنے سے 27 افراد کو معمولی زخم آۓ ہیں اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ـ
جہاز کے الٹنے یا ڈوبنے کو کوئی خطرہ نہیں ہے تمام 267 مسافروں اور عملے کو محفوظ طریقے سے اتار لیا گیا ہے ـ جہاز کے مسافروں کے مطابق اچانک ایک خوفناک آواز کے ساتھ جہاز کو زور دار جھٹکا لگا اور جہاز جھک گیا ـ جس کے بعد عملے نے اعلان کیا کہ لائف جیکٹس پہن کر بالائی منزل پر ریسکیو کا انتظار کریں ـ

تبصرے