بدنام زمانہ گینگسٹر (انمول بشنوئی) سمیت 200 بھارتی شہری امریکہ سے بے دخل
- 20, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ سے نکالے گۓ بھارتی شہریوں میں بد نام زمانہ گینگسٹر (انمول بشنوئی) 2 اشتہاری ملزمان اور 197 غیر قانونی طور پر مقیم افراد شامل ہیں ـ انمول بشنوئی گینسٹر لارنس بشنوئی جوکہ گرفتار ہو چکا ہے ، کا چھوٹا بھائی ہے اور سنگین مقدمات میں بھارت کو مطلوب ہے ـ بھارتی خبررساں اداروں کے مطابق انمول بشنوئی پر سابق بھارتی وزیر (بابا صدیق کے قتل اور بھارتی اداکار سلمان خان) کے گھر کے سامنے فائرنگ کے مقدمات بھی درج ہیں ـ
بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے مطابق انمول بشنوئی 2022 میں جعلی پاسپورٹ پر بھارت سے امریکہ چلا گیا تھا اور اس نے چند ہفتوں بعد ہی (گلوکار سندھو موسے والا) کو قتل کر دیا تھا ـ انمول بشنوئی روسی کاغذات پر امریکہ اور کینیڈا کا سفر کرتا رہا اسے ٹریپ کرکے گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی ـ تفتیش کاروں کے مطابق انمول بشنوئی "اینکرپٹڈ کمیونیکیشن چینلز" کے ذریعےاپنے گینگ کو لیڈ کرتا رہا ـ

تبصرے