روس نے کی پیشکش پاکستان کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ جاری کشیدگی میں ثالثی کی
- 20, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : روس نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلیے پاکستان ، افغانستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی ـ روسی سفیر (البرٹ خوریف) نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کی نشست سے خطاب کے دوران یہ پیش کش کی ـ البرٹ خوریف نے کہا کہ روس کو خطے کی سلامتی پر خاصی تشویش ہے اور خاص طور پر افغانستان کی صورتحال روس کیلیے حساس معاملہ ہے ـ روسی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی اس کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ جاری کشیدگی کو کم کرنے میں روس ثالثی کیلیے تیار ہے ـ
جنوبی ایشیا میں جاری کشیدگیوں میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ روسی وزیر نے کہا کہ روس ہمیشہ سے خطے میں علاقائی امن ، استحکام اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے خلاف کوششوں کی حمایتی میں رہا ـ البرٹ نے کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے مسائل علاقائی دوست ہی بہتر طریقے سے حل کر سکتے ہیں ـ

تبصرے