امریکہ کی وفاقی عدالت نے افغان شہری کو دہشتگردی کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنا دی

      نیوز ٹوڈے : امریکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق  امریکہ میں انتخابات کے دن دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں افغا ن شہری کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی ـ  میڈیا کے مطابق سزا پوری ہو جانے کے بعد افغان شہری کو ملک بدر کر دیا جائے گا ـ امریکہ کی وفاقی عدالت نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ (عبداللہ حاجی خان زادہ) کو امریکی شہری ہونے کے باوجود متعلقہ جرم کیلیے مقرر سزا کی سب سے زیادہ مدت کی سزا کا حکم سنایا ہے ـ

   عبداللہ حاجی خان زادہ اور اس کے ساتھی (ناصر احمد توحیدی) نے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلیے دو عدد "اے کے 47 رائفلیں اور 500 گولیاں " خریدی تھیں ـ جن کا استعمال انہوں نے 2024 کے امریکی انتخابات میں کرنا تھا ـ لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوۓ واردات سے ایک ماہ قبل ہی دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ـ امریکی "ایف بی آئی کاؤنٹرز ٹیرارزم "کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کی کامیاب کارروائی سے ایک بڑے حملے میں ہزاروں جانیں ضائع ہونے سے بچ گئیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+