جی 20 کے سربراہی اجلاس میں جاپانی ہم منصب سے ملاقات نہیں کروں گا ، چینی وزیر اعظم نے کیا اعلان
- 21, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : چینی وزیر اعظم (لی چیانگ) نے آئندہ منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس میں جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان کر دیا ـ بین الاقوامی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوۓ بتایا کہ لی چیانگ نے عنقریب ہونے والے منعقدہ جی 20 کے سربراہی اجلاس میں (ساناۓ تاکائیچی) سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے ـ رپورٹس کے مطابق جاپان کے حکومتی ترجمان (ماؤ ننگ) کا کہنا ہے کہ جاپان کی جانب سے متعدد مرتبہ بات چیت کی درخواست کے باوجود چینی وزیر اعظم جاپانی رہنما سے ملاقات کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے ـ ماؤ ننگ نے جاپانی حکومت کواس معاملے میں محتاط رویہ اپنانے کی تلقین کی ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے