اقوام متحدہ کی عمارت میں موسمیاتی اجلاس کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی
- 21, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برازیل کے شہر (بیلیم میں کوپ 30 کے کانفرنس سینٹر) میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، مندوبین کو بحفاظت نکال لیا گیا کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ـ برازیل کی وزارت صحت کے مطابق کسی قسم کے نقصان کے بغیر کانفرنس سینٹر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ـ سیکیورٹی اسٹاف کے مطابق آگ عین اس جگہ لگی جہاں پر دنیا بھر کے ملکوں سے آۓ نمائندے موجود تھے جسے "پویلین" کہا جاتا ہے ـ
مندوبین ، مبصرین اور صحافیوں نے اپنا اپنا سامان سمیٹا اور باہر بھاگ گۓ پولیس نے آگ کے گرد گھیرا ڈال لیا اور کسی کو بھی آگ کے قریب نہ جانے دیا ـ ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ مندوبین کا اجلاس جاری رہے گا یا نہیں ـ کوپ 30 میں جاری مندوبین کا اجلاس جمعے کے دن ختم ہونا تھا جس میں شریک 200 ممالک کے درمیان موسمیاتی فنڈنگ بڑھانے اور فوسل فیول سے دور جانے جیسے مسائل پر متفقہ راۓ حاصل کرنے کیلیے جاری اجلاس مکمل نہ ہوسکا ـ

تبصرے