صدر ٹرمپ کی خاتون صحافی کےساتھ توہین آمیز رویے کی ویڈیوز نے میڈیا پر مچائی ہلچل
- 21, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر کی خاتون صحافی کے ساتھ توہین آمیز سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی جس پر ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ـ ایئر فورس ون پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ صدر ٹرمپ نے نیوز ایجنسی "بلوم برگ" کی سینئر صحافی (کیتھرین لوسی) کی جانب سے پوچھے گۓ ایک سوال پر غیر اخلاقی رویہ اپناتے ہوۓ ان کا پورا سوال سنے بغیر ہی انہیں خاموش رہنے کوکہا ـ ٹرمپ نے کیتھرین لوسی کی بات درمیان میں ہی کاٹتے ہوۓ ان کیلیے برے الفاظ استعال کیے اور ان کی جانب انگلی کا اشارہ دیتے ہوۓ انہیں خاموش کرا دیا ـ
کیتھرین لوسی کی جانب سے بدنام زمانہ (جیفری ایپسٹین اسکینڈل) پر پوچھے گۓ سوال پر ٹرمپ مشتعل ہو ۓ ـ البتہ خاتون صحافی نے کمال ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوۓ آگے سے کوئی جواب نہیں دیا ـ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا اور ایک عورت کے ساتھ ان کے رویے کو غیر مناسب اور تضحیک آمیز قرار دیا جانے لگا ـ

تبصرے