یمن میں اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں17 افراد کو سر عام پھانسی کا حکم
- 24, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : خبر رساں ادارے "الجزیرہ" کی رپورٹس کے مطابق یمن کے دارالحکومت (صنعا) میں 17 افراد کو سزاۓ موت دے دی گئی ـ ان پر سعودیہ ، اسرائیل اور امریکہ کیلیے جاسوسی کے مقدمات درج تھے ـ یمن کے سرکاری میڈیا کے مطابق فوجداری حکومت نے 17 افراد کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کا حکم سنایا اور ان میں سے بعض کے نام بھی ظاہر کر دیے گۓ ـ ٹرائل میں کل 20 افراد شامل تھے جن میں سے ایک مرد اور ایک عورت کو عدالت نے دس دس سال قید کی سزا سنائی اور 1 شخص کو بری کردیا ـ
یمن کے خبر رساں ادارے کے مطابق پراسیکیوٹر نے ان پر الزام لگایا تھا کہ یہ لوگ 2024 اور 2025 کے دوران برطانیہ سمیت متعدد ممالک کیلیے جاسوسی کا کام کرتے رہے ـ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی "موساد" کے افسران ان شہریوں سے رابطے میں تھے ، اور ان کی اطلاعات پر یمن کے متعدد عسکری ، سیکیورٹی اور شہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا ـ امریکہ اور برطانیہ نے بھی 2023 میں انہی کی فراہم کردہ معلومات پر غزہ جنگ کے آغاز میں یمن کے مختلف علاقوں پر حملے کیے ـ

تبصرے