غزہ میں اسرائیل کی 500 مرتبہ امن معاہدے کی خلاف ورزیاں
- 24, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق غزہ کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج 10 نومبر سے جنگ بندی معاہدے کی 497 مرتبہ خلاف ورزیاں کر چکی ہے ـ جس سے 24 فلسطینی شہید اور 87 زخمی ہوۓ ہیں ـ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک بچوں ، بوڑھوں اور عورتوں سمیت کل 342 فلسطینی ، اسرائیلی حملوں میں زخمی ہو چکے ہیں ـ جب کہ چھاپوں کے دوران 35 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا ـ
غزہ حکومت نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوۓ امریکہ، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کا پابند بنانے پر زور ڈالیں ـ غزہ میں 2 سال سے زائد عرصے کی جنگ کے بعد جنگ بندی معاہدہ طے پایا ـ اور اس عرصے میں 69 ہزار فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 70 ہزار زخمی ہوۓ اور 90 فیصد علاقے کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ـ

تبصرے