اسرئیلی فوج کا بیروت حملے میں حزب اللہ کے چیف آف سٹاف کی ہلاکت کا دعویٰ
- 24, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت کے مضافات میں کافی عرصہ بعد حملہ کرکے حزب اللہ کے قائم مقام چیف آف سٹاف (علی طباطبائی) کو ہلاک کردیا گیا ہے ـ حزب اللہ نے فوری طور پر چیف آف سٹاف کی شہادت کی تصدیق نہیں کی البتہ حزب اللہ کے سینئر عہدیدار (محمود قماتی) کے مطابق اسرائیل نے مرکزی کمانڈر کو نشانہ بنایا ـ حزب اللہ کے سینئر عہدیدار نے "حارت حریت کے مضافات" میں اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والی عمارت کے نزدیک کھڑے ہو کر کہا کہ اسرائیل ریڈ لائن کراس کر چکا ہے ـ اب اس پر جوابی کارروائی کا فیصلہ حزب اللہ کی قیادت کرے گی ـ
2016 امریکہ نے علی طباطبائی کو حزب اللہ کا سربراہ قرار دیتے ہوۓ پابندیاں عائد کر دی تھیں اور اس سے متعلق اطلاع دینے والے کو 5 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان بھی کیا تھا ـ صیہونی فوج کے مطابق علی طبا طبائی حزب اللہ کے اہم یونٹ کے کمانڈر تھے ، اور انہوں نے حزب اللہ کو اسرائیل کے خلاف جنگ کیلیے دوبارہ تیار کر نے کیلیے سخت محنت کی تھی ـ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حز ب اللہ کو دوبارہ طاقت بحال کرنے نہیں دی جائے گی اور ہمیں امید ہے کہ لبنانی حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا وعدہ پورا کرے گی ـ

تبصرے