نائجیریا کے کرسچیئن سکول سے سینکڑوں بچے اور اساتذہ اغوا

    نیوز ٹوڈے : نائجیریا کے کیتھولک سکول سے سینکڑوں بچے اور اساتذہ اغوا ـ ابتدائی رپورٹس کے مطابق 215 طالب علم اور 12 اساتذہ کو اغوا کیا گیا ـ لیکن بعد ازاں "کرسچن ایسوسی ایشن آف نائجیریا" کی دی گئی اطلاعات کے مطابق 303 طالب علم اور 12 اساتذہ اغوا ہوۓ ہیں ـ اغوا ہونے والے بچوں میں سے زیادہ تر کی عمریں 10 سے 18 سال تک ہیں ـ اور اکم از کم 88 بچوں کو فرار کی کوشش کے دوران اغوا کیا گیا ـ اغوا کاروں نے صبح کے وقت سکول پر حملہ کیا ـ جو کہ موٹر سائیکلوں اور پک اپ گاڑیوں پر سوار تھے ـ

موقع پر موجود افراد کے مطابق اغوا کار ڈومیٹری کے مختلف گیٹوں سے سکول میں داخل ہوۓ اور  3 گھنٹے تک اسکول میں رہے ـ حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ گولیاں لگنے سے زخمی بھی ہو گیا ـ مغویوں کی بازیابی کیلیے نائجیریا کی سیکیورٹی فورسز اور ٹیکنیکل یونٹس کو طلب کر لیا گیا ـ نائجر اسٹیٹ کے گورنر نے تمام اسکول اور خاص طور پر بورڈنگ اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+