حماس کے حملے کو روکنے میں نا کامی پر اسرائیلی آرمی چیف اور وزیر دفاع آُپس میں جھگڑ پڑے

     نیوز ٹوڈے : اسرائیلی خبررساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ کے بعد سے (آرمی چیف جنرل ایال زمیر اور وزیر دفاع عزرائیل کارٹز) کے درمیان کشیدگی میں آۓ دن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے ـ دونوں کے درمیان ٹکراؤ اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کے بعد سے شرع ہوا ، جب  عزرائیل کارٹز نے حماس کے حملے کو نہ روک سکنے پر صیہونی فوج کی ناکامیوں پر تیار کی گئی رپورٹ کی دوبارہ تحقیق کا حکم دیا تھا ـ وزیر دفاع نے اس نۓ حکم کے ساتھ ہی فوجی افسران کی ترقیاں بھی ایک ماہ کیلیے معطل کر دی تھیں ـ

   جس پر آرمی چیف ایال زمیر نے غصے میں آکر کہا کہ مجھے ان سارے فیصلوں کے بارے اس وقت  میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا جب ہم گولان کی پہاڑیوں میں مشقوں میں مصورف تھے ـ جنرل ایال زمیر نے سخت غصے میں کہا کہ یہ رپورٹ صرف اور صرف فوجی معیار کی جانچ کیلیے تھی جسے اب سیاسی مقصد کیلیے استعمال کیا جا رہا ہے ـ آرمی چیف نے کہا کہ فوج واحد ادارہ ہے جس نے اپنی ناکامیوں کی خود تحقیق کر کے رپورٹ تیار کی اور اپنی ناکامی کی ذمہ داری بھی قبول کی  ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+