حزب اللہ کے چیف آف سٹاف نے شہادت کے بعد بھی اسرائیل کو چین نہیں لینے دیا

      نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق (لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات) میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے عسکری چیف آف سٹاف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ـ صیہونی فوج کی دھمکیوں اور ہائی الرٹ سیکیورٹی کے باوجود نماز جنازہ میں حزب اللہ کی اعلٰی قیادت اور جنگ جوؤں سمیت لوگوں کا سیلاب امڈ آیا ـ خوفزدہ اسرائیلی فوج نے نماز جنازہ کے وقت پورے علاقے کی نگرانی جاری رکھی اور اسرائیل کے ڈرونز بھی اونچی پرواز میں اڑان بھرتے رہے ـ

   مقامی اورسوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں اسرائیلی ڈرونز کو جنازے کے اجتماع کے اوپر نچلی پرواز میں  اڑان بھرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ـ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان پر توپ خانوں سے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ـ لبانی خبر رساں ادارے "الاخبار"  کے مطابق اسرائیلی بمباری سے جنگلات اور کھیتوں میں آگ بھڑک اٹھی ـ البتہ صیہونی فوج کی جانب سے ان حملوں کے بارے میں کوئی تصدیقی یا تردیدی بیان جاری نہیں کیا گیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+