سعودی عرب میں مزید 2 شراب خانے کھولنے کی تیاریاں جاری
- 25, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : خبر رساں ادارے "رائٹرز" کے مطابق سعودی عرب میں مزید 2 شراب خانے کھولنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ـ جن میں سے ایک شراب خانہ (سعودی عرب کے مشرقی صوبہ دھران میں پیٹرولیم کمپنی آرامکو کے ملازمین کیلیے کھولا جائے گا اور دوسرا شراب خانہ جدہ میں غیر مسلم سفارتخانوں کیلیے کھولا جائے گا ) ـ رائٹرز کی رپورٹس کے مطابق یہ دونوں شراب خانے آئندہ سال 2026 میں کھول دیے جائیں گے البتہ حتمی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ـ نۓ شراب خانوں کی یہ خبر سعودی ولی عہد کے 7 سال بعد امریکی خصوصی دورے کے بعد منظر عام پر آئی ـ
رائٹرز کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر سعودی حکومت اور آرامکو کمپنی سے رابطہ کیا گیا لیکن دونوں نے اس پر بات چیت سے گریز کیا ـ پچھلے سال 2024 میں 73 سال بعد پہلی مرتبہ (سعودی دارالحکومت ریاض) میں پہلا شراب خانہ کھولا گیا تھا ـ اس شراب خانے کو بوز بنکر کہا جاتا ہے اس شراب خانے سے غیر مسلم سعودی عرب ریزیڈینسی کو بھی خریداری کی اجازت دے دی گئی ہے ـ

تبصرے