نیتن یاہو نے دکھائی مودی کو لال جھنڈی تیسری مرتبہ بھارتی دورہ مؤخر کرکے
- 26, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق (اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو) نے ایک ہی سال میں تیسری دفعہ بھارتی دورہ ملتوی کردیا ـ اسرائیلی خبررساں ادارے کے مطابق دو ہفتے نئی دہلی میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی وجہ سے سنگین سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ فیصلہ کیا ـ اس سے قبل 9 ستمبر کا ایک روزہ بھارتی دورہ بن یامین نیتن یاہو نے انتخابات کے باعث مؤخر کر دیا تھا ـ
اپریل میں بھی اسرائیلی وزیر اعظم نے بھارتی دورہ ملتوی کرکے مودی سرکار کو شرمندہ کر دیا تھا ـ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم 7سال پہلے 2018 میں بھارت گۓ تھے اور اب جاری سال میں 3 مرتبہ دورے کا اعلان کرکے دورہ منسوخ کردیا گیا ـ اور اب نیتن یاہو کے بھارتی دورے کی نئی تاریخ کا اعلان 2026 میں ہی کیا جا سکے گا ـ نریندر مودی نے 2017 میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور وہ اسرائیل جانے والے پہلے بھارتی وزیر اعظم بنے تھے ـ

تبصرے