اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن ریلوے منصوبہ تکمیل کے نزدیک

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ میں جنگ بندی کے بعد سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان امن ریلوے پر کام شروع ہو گیا ـ یہ نیا پروجیکٹ ایک عظیم ریلوے ٹریک کا حصہ ہے جس سے دونوں  ملکوں کا دوسرے ممالک سے رابطہ آسان ہو جاۓ گا ـ اس پروجیکٹ میں ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ کمیونیکیشن کیبلز ، پائپ لائنز اور بجلی کی تاریں بھی بچھائی جائیں گی ـ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ریلوے منصوبے کا تعمیراتی کا کام وسیع پیمانے پر اور تیز رفتاری سے جاری ہے ـ

   ریلوے ٹریک کے بعض بڑے حصے تیار ہو چکے ہیں اور کچھ حصوں کا انفراسٹرکچر آخری مراحل میں ہے ـ اس پروجیکٹ کو تیزی سے تعمیر کرنے کی وجہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر حوثی جماعت کے حملے ہیں ـ حوثی جماعت کے حملوں سے بچنے کیلیے اسرائیل نے نیا روٹ اختیار کیا ہے جس سے برآمدی سامان بھارتی بندرگاہ "مندرا" سے سعودی عرب اور اردن کے راستے ٹرکوں کے ذریعے اسرائیلی بندرگاہ "حیفہ" پر پہنچے گا ، جہاں سے یہ سامان امریکہ اور بھارت کو برآمد کیا جائے گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+