جنگ بندی مذاکرات کے دوران روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر حملے جاری

     نیوز ٹوڈے : وطری خبر رساں ادارے "الجزیرہ" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر (ولادیمیر زیلینسکی) کا کہنا ہے کہ ہم ایسا امن معاہدہ چاہتے ہیں جو کہ یوکرین کو مضبوط بناۓ نہ کہ کمزور ـ روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روستوف کے علاقے پر یوکرینی حملے میں 10 افراد زخمی اور 3 ہلاک ہو گۓ دوسری جانب یوکرین کی ایمر جنسی سروس کے مطابق آدھی رات کو کیف پر کیے گۓ روسی حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گۓ - روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے 250 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ میڈیا کے مطابق امریکی فوجی وفد ابو ظہبی میں روس اور یوکرین کے وفود سے مذاکرات کرے گا ـ

   یورپی اتحادیوں نے بھی یوکرین جنگ بندی سے متعلق امریکی امن تجویز کا خیر مقدم کیا ہے جس پر شروع میں انہوں نے اعتراض کیا تھا کہ یہ روس کیلیے زیادہ فائدہ مند ہے ـ دوسری جانب (کریملن ترجمان دی متری پیسکوف) کے مطابق انہیں تاحال کوئی نیا ترمیم شدہ امن منصوبہ موصول نہیں ہوا ۔ روسی تجزیہ کاروں کے مطابق جنیوا میں ہونے والی دونوں صدور کی ملاقات میں بڑے مسائل حل نہیں ہو سکے سرحدوں اور یوکرین کے مستقبل سمیت بنیادی معاملات ابھی حل طلب ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+