حماس نے کی ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے
- 27, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الااقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس نے جو لاش ان کے حوالے کی ہے اس کی شناخت (ابو کبیر فورینزانسٹی ٹیوٹ تل ابیب کی لیب میں ڈی این اے سے درور اور کے نام سے ہو گئی ہے) ۔ جس کی عمر 48 سال تھی اور وہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں ہلاک ہوا تھا ـ اسلامی جہاد کے لڑاکے واپس جاتے ہوۓ اس کی لاش بھی ساتھ لے گۓ تھے ـ صیہونی حکومت کے مطابق درور اور کی بیوی بھی اس حملے میں ہلاک ہو گئی تھی اور ان کے 2 بچوں کو 25 نومبر 2023 کے جنگ بندی معاہدے کے وقت رہا کروایا گیا تھا ـ
فلسطینی خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیل نے بھی معاہدے کے تحت یرغمالی کی لاش کے بدلے 15فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں ـ جنگ بندی معاہدے کے مطابق ہر ایک یرغمالی کی لاش کے بدلے اسرائیل 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کرے گا ـ حماس کے پاس اب صرف 2 اسرائیلیوں کی لاشیں باقی ہیں جو جلد ہی واپس کر دی جائیں گی ، اور بدلے میں اسرائیل بھی 30 فلسطینیوں کی باقیات تدفین کیلیے حماس کے حوالے کرے گا ـ

تبصرے