ہانگ کانگ کے علاقے (تائی پو ) میں 31 منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی
- 27, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق (ہانگ کانگ کے علاقہ تائی پو) میں بنی 31 منزلہ رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ـ پورے علاقے میں دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گۓ ـ رپورٹس کے مطابق جس رہائشی علاقے کی عمارت میں آگ لگی وہاں پر کم از کم دو ہزار سے زائد اپارٹمنٹس تھے ـ فائر بریگیڈ کے بقول آگ اتنی شدید تھی کہ فائر الرٹ کو 5 درجے تک بڑھانا پڑا جوکہ ہانگ کانگ کا ایمرجنسی کا سب سے بلند درجہ ہے ـ آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران 5 سے زائد فائر فائٹرز زخمی بھی ہو گۓ ـ ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آخر کار آگ پر قابو پا لیا گیا ـ
ابتدائی طور پر عمارت سے 9 افراد کو مردہ اور 35 کو زخمی حالت میں نکالا گیا ـ ہسپتال منتقل کیے گۓ 40 زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جبکہ 300 افراد تاحال لاپتہ ہیں ـ آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں ۔ سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ـ عمارتوں کے کچھ حصوں میں بانس کی اسکیوفولڈنگ لگی ہوئی تھی ـ جس سے جاری سال میں آگ کے متعدد واقعات سامنے آۓ ہیں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق خوفناک آگ کی وجہ سے تائی پوروڈ کے ایک حصہ کو مکمل طور پر بند کر کے ٹرانسپورٹ کومتبادل راستے پر منتقل کر دیا گیا ہے

تبصرے