وہائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ سے نیشنل گارڈز کے 2 اہلکار شدید زخمی
- 27, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے دارالحکومت میں وہائٹ ہاؤس سے چند قدموں کے فاصلے فائرنگ کے دل دہلا دینے والے واقعہ نے پورے امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا ـ حملہ آوروں کی فائرنگ سے نیشنل گارڈز کے دو اہلکار شدید زخمی ، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور گرفتار ـ عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق (مغربی ورجینیا کے گورنر) نے واقعہ کے فوری بعد دونوں اہلکاروں کی ہلاکت کا تصدیقی بیان واپس لے لیا ـ واقعہ کے فوری بعد پورے علاقہ کو پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیر لیا ۔ وہائٹ ہاؤس کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ـ ارد گرد کے علاقوں خاص طور پر "آئی اسٹریٹ" کو سیل کرکے شہریوں کو وہاں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ـ
وہائٹ ہاؤس کی میڈیا ایڈوائزر (کیرولین لیوٹ) کے مطابق صدر ٹرمپ کو فوری طور پر واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور وہ لمحہ بہ لمحہ حالات سے آگاہ ہیں ـ (امریکی صدر ٹرمپ) کے مطابق دونوں سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہیں اور حملہ آور کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ـ ٹرمپ نے حملہ آوروں کو جانور قرار دیتے ہوۓ کہا کہ نیشنل گارڈز پر حملہ کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی ـ سیکیورٹی اداروں کی ہنگامی پریس کانفرنس میں مزید 500 فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کردیا گیا اور وہائٹ ہاؤس کو بھی مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا ـ

تبصرے