اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں نئی کارروائیاں شروع
- 27, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقوں میں نیا آپریشن شروع کر دیا ـ اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی سروس کی جانب سے دیے گۓ مشترکہ بیان کے مطابق یہ کارروائی (شمالی سمرہ) کے علاقے میں جاری ہے جو مغربی کنارے کے ایک حصے کیلیے اسرائیل کا بائبلی حوالہ ہے ـ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ فلسطینی پناہ گاہوں میں موجود مسلح گروہوں کے خلاف نیا آپریشن ہے اس کا جنوری 2025 میں شروع کی گئی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں ـ اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز سے مغربی کنارے میں شروع ہونے والی کشیدگی میں جو نمایاں اضافہ ہوا ہے اس میں 10 اکتوبر سے غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود کوئی کمی نہیں آئی
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت مسلسل جاری ہے ـ فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ کے دوران مغربی کنارے میں صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ جبکہ جوابی کارروائیوں میں 44 اسرائیلی ہلاک جن میں فوجی بھی شامل ہیں ، ہوئے ہیں ـ

تبصرے