الاسکا کے شہر (اینکریج) کو ہلایا 6.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں نے
- 28, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی ریاست (الاسکا) میں 6.0 شدت کے زلزلے سے اینکریج شہر سمیت متعدد علاقے ہل کر رہ گۓ ـ امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سٹینا میں 69 کلو میٹر زیر زمین تھا ـ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 11منٹ پر آیا شہری خوف زدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر آ گۓ ـ "الاسکا کے ٹرانسپوریشن ڈیپارٹمنٹ" نے ہائی ویز ، ایئر پورٹ اور پلوں کی ہنگامی جانچ شروع کر دی ـ
تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی اور نہ ہی کسی قسم کی سفری رکاوٹ کی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے ـ امریکی نیشنل سونامی سینٹر کی ابتدائی معلومات کے مطابق سونامی کا بھی کوئی خطرہ نہیں ـ الاسکا میں تاریخ کا سب سے خطرناک 9.2 شدت کا تباہ کن زلزلہ 27 مارچ 1964 میں آیا تھا ـ جس کے بعد آنے والے سونامی سے 131 افراد ہلاک ہوگۓ تھے ـ حکام کا کہنا ہے کہ آفٹر شاکس کے امکانات مسترد نہیں کیے جا سکتے ـ

تبصرے