حماس اور حزب اللہ ایران کی حمایت یافتہ جماعتیں ہیں ، آیت اللہ خامنہ ای
- 28, نومبر , 2025
نیوز ٹوڈے : ایران کے سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای) نے ایرانی سرکاری ٹی وی پر خطاب کے دوران کہا کہ غزہ اور لبنان کی مزاحمتی جماعتیں دراصل ایرانی تحریک کے اقدار اور اصولوں پر قائم ہیں جن کا مقصد خطے میں مظالم کا خاتمہ ہے ـ سپریم لیڈرکا کہنا تھا کہ حالیہ 12 روزہ جنگ میں ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو واضح شکست دی ـ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دشمن مکمل منصوبہ بندی کےساتھ آیا ، شر پھیلایا لیکن آخر کار منہ کی کھا کر واپس چلا گیا ـ
سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیل ہمیں شکست دینے کیلیے 20 سال تک تیاری کرتا رہا ، لیکن ایرانی دفاعی نظام اور قومی مزاحمت کے سامنے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ـ سپریم لیڈر کے مطابق حملے کے وقت ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کی امریکہ اور اسرائیل کی بھر پور کوشش ناکام رہی ـ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی قوم کی استقامت نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ کسی بھی بیرونی جارحیت کو روکنے اور جوابی کارروائی کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ـ

تبصرے