فلسطینی نژاد 9ماہ بعد اسرائیلی جیل سے آزاد

     نیوز ٹوڈے : خبر رساں ادارے "الجزیرہ"  کی رپورٹس کے مطابق 15 سالہ فلسطینی بچے (محمد ابراہیم) جس کو جاری سال کے فروری کے مہینے میں اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا اپنی سولہویں سالگرہ قید تنہائی میں اسرائیلی فوج کے مظالم سہتے ہوۓ منائی ـ امریکی قانون سازوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مسلسل دباؤ کے بعد آخر کار آج 9 ماہ بعد محمد ابراہیم کو رہائی مل گئی ـ فلسطین میں پیدا ہونے والا محمد ابراہیم اپنے والدین کے ساتھ امریکی ریاست فلوریڈا میں رہائش پذیر تھا  ـ

   وہ اپنے عزیزوں سے ملنے اپنے آبائی گاؤں (المزعرہ الشرقیہ) آیا تھا جہاں سے اسے والدین کے سامنے گرفتار کر لیا گیا تھا ـ محمد ابراہیم کے والدین کے مطابق صیہونی فوج نے چھاپے کے دوران  ان کے بیٹے کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور اسے  شدید تشدد کا ننشانہ بنایا ـ حراستی مرکز میں محمد ابراہیم کو دی جانے والی جسمانی اذیتوں سے اس کا وزن خطرناک حد تک کم ہو گیا ـ نقاہت اور کمزوری کے ساتھ ساتھ محمد ابراہیم سکن کے مسائل کا شکار ہو گیا جس سے  ایک پھول جیسا بچہ مرجھا کر رہ گیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+