ہانگ کانگ کے رہائشی بلاک میں لگنے والی آگ 7 دہائیوں کی خطرناک آتشزدگی قرار

     نیوز ٹوڈے : ہانگ کانگ کے علاقہ (تائی پو)  کی رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ نے تباہی مچا کر رکھ دی آگ بجھانے والا عملہ آگ بجھانے کے بعد لاپتہ سینکڑوں افراد کی تلاش میں مصروف ہو گیا ـ حکومتی بیان کے مطابق ہانگ کانگ کی پچھلی 7 دہائیوں میں آتشزدگی کا یہ سب سے بدترین واقعہ ہے جس میں 94 افراد ہلاک ہوگۓ ـ برطانوی میڈیا کے مطابق ان رہائشی بلاکس میں تعمیراتی اور مرمتی کام جاری تھا جس کی وجہ سے عمارتوں کے باہر موجود  تعمیراتی مواد نے آگ کو پھیلنے میں اہم کردار ادا کیا ـ

   پولیس نے 3 عمارتی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کوغفلت برتنے اور اقدام قتل کے شبے میں حراست میں لے لیا ـ گزشتہ روز لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 7 ٹاور بلاکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ـ اس حادثے میں 37 سالہ فائر فائٹر  بھی فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھا ـ جسے رابطہ منقطع ہونے کے 30 منٹ بعد ملبے کے نیچے سے نکالا گیا ـ آگ پر قابو پاتے ہوۓ 11 فائر فائٹرز زخمی بھی ہوۓ ـ مشکل ترین ریسکیو آپریشن میں 55 افراد کو زندہ بچا لیا گیا البتہ 270 افراد تاحال لاپتہ ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+