دو سال میں صیہونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے میں 1ہزار سے زائد فلسطینی شہید

    نیوز ٹوڈے : جنیوا میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر (وولکر ترک کے ترجمان) کا کہنا تھا کہ  اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں صیہونی  فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کی جارحیت میں اضافہ ہو چکا ہے اور کوئی بھی ان کارروائیوں کا جوابدہ نہیں ہے ـ ترجمان کے مطابق جنین میں اسرائیلی سرحدی  فورس کے ہاتھوں دو فلسطینیوں کے سر عام قتل نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے ـ ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی فوج کے غیر قانونی طاقت کے استعمال اور آبادکاروں کی کارروائیوں پر استثنیٰ کو فوری طور پر ختم کرکے ان واقعات کی آزادانہ اور فوری تحقیقات کرائی جائیں ـ

    یو این اے کے انسانی امور کے رابطہ دفتر کی رپورٹس کے مطاق مغربی کنارے میں روزانہ کی بنیاد پر جاری تشدد  سے جانی نقصان ، املاک کی تباہی اور جبری بے دخلی کے واقعات  میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ـ رپورٹس کے مطابق جاری سال میں آبادکاروں کے 1600 حملوں میں 1 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوۓ جن میں سے 7 سو کو آبادکاروں نے براہ راست تشدد کا نشانہ بنایا جو کہ پچھلے سال سے دگنی تعداد ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+