امریکی صدر نے وینزویلا کی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا جنگ کے خطرات منڈلانے لگے
- 01, دسمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے وینزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے کا حکم جاری کردیا ـ خبر رساں ادارے "رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے (صدر نکولس مادورو) کی حکومت پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے ـ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "سوشل ٹروتھ" پر جاری کردہ پوسٹ میں ایئرلائنز ، پائلٹس اور مبینہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو خبردار کردیا ہے کہ وہ اس علاقے کو "نو فلائی زون" سمجھیں ـ البتہ وینزویلا یا امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے ٹرمپ کے بیان پر کوئی فوری رد عمل سامنے نہیں آیا ـ
کیبرین میں منشیات فروشوں کے خلاف امریکی کارروائیاں پچھلے کئی مہینوں سے جاری ہیں اور خطے میں امریکی فوج کی کارروائیاں بھی بڑھ رہی ہیں ـ رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ وینزویلا میں سی آئی اے کی خفیہ کارروائیوں کی اجازت دے چکے ہیں اور جلد ہی زمینی کارروائیوں کی اجازت بھی دے دیں گے ـ پچھلے ہفتے امریکی ہوا بازی کے ادارے نے ایئر لائنز کو وینزویلا کی فضائی حدود میں پروازوں سے متعلق خطرناک صورتحال سے آگاہ کیا تھا ـ جس کے بعد 6 بڑی ایئرلائنز نے بین الاقوامی پروازیں معطل کر دیں تھیں تو وینزویلا نے ان کے آپریشنل حقوق کینسل کر دیے ـ

تبصرے