سمندری طوفان (دتوا) سری لنکا میں تباہی مچاتا ہوا بھارت کی جانب بڑھنے لگا
- 01, دسمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان (دتوا) آج کسی بھی وقت "تامل ناڈو" اور اس کے اطراف کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے ، جس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گۓ ہیں ـ بھارتی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق آنے والے طوفان کے اثرات کے سبب تامل ناڈو کے نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں اور 50 سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہو چکی ہیں ـ مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور ساحلی پٹی سے دور رہنے کی تلقین کر دی ہے ـ
طوفان دتوا سری لنکا میں شدید تباہی مچانے کے بعد بھارت میں داخل ہو رہا ہے ، جہاں پر بارشوں اور لیںڈ سلائیڈنگ سے 153 افراد ہلاک ہوۓ ـ خبررساں ادارے "رائٹرز" کے مطابق زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ سے ہوئیں ـ جبکہ شمالی اور مشرقی علاقوں میں 300 ملی میٹر تک ریکارڈ ہونے والی بارش سے درجنوں دیہات زیر آب آگۓ ـ سری لنکا میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے اور امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ـ بھارتی حکومت بھی طوفان کے ممکنہ نقصانات سے نمٹنے کیلیے تیار بیٹھی ہے ـ

تبصرے