روس اور سعودی عرب کے درمیان 90 دن کا فری ویزا سفر کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا

      نیوز ٹوڈے : عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس اور سعودی عرب کے درمیان پیر کے دن ایک اہم تاریخی معاہدہ طے پایا ہے ، جس کے تحت دونوں ممالک کے شہری اب بغیر ویزے کے 90 دن کیلیے ایک دوسرے کے ملک آ جا سکتے ہیں ـ یہ معاہدہ روس اور سعودیہ کی "انویسٹمنٹ اینڈ بزنس فورم" کے درمیان ریاض میں ہوا جس کا مقصد سیاحت ، کاروبار اور ثقافت کو فروغ دینا ہے ـ معاہدے کی تقریب میں سعودیہ کے وزیر توانائی اور مشترکہ کمیٹی کے سربراہ (شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور نائب روسی وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک)  بھی شریک تھے ـ

   سعودی وزیر خارجہ اور روس کے نائب وزیر اعظم نے معاہدے پر دستخط کیے جس کے مطابق ہر قسم کا پاسپورٹ رکھنے والا شہری ویزے کے بغیر سفر کر سکے گا ـ دونوں ممالک کے شہری سال میں صرف 90 دن کیلیے سیاحت ، کاروبار یا اہل خانہ اور دوستوں سے ملاقات کیلیے ایک دوسرے کے ملک میں قیام کر سکیں گے ـ اس معاہدے کا مقصد سفری پابندیوں کو کم کرنا اور باہمی روابط کو بڑھانا ہے ـ البتہ یہ ویزا فری سہولت روزگار ، تعلیم ، حج یا عمرے کیلیے نہیں ہو گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+