امریکہ اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی مذاکرات میں اہم پیش رفت

      نیوز ٹوڈے : فلوریڈ ا میں اجلاس سے قبل امریکی وزیر خارجہ (مارکو روبیو) نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات میں یوکرین کی خود مختاری اور آزادی کو برقرار رکھتے ہوۓ جنگ کے خاتمے کے راستے ہموار ہوں گے ـ پچھلے دو ہفتوں سے جاری مذاکرات کے سلسلے  کی کڑی کی یہ ملاقات ، جو کہ "امریکی امن منصوبے" سے شروع ہوئی تھی ، جس کو ابتدائی طور پر روس کے مفاد میں قرار دیا گیا تھا ـ صدر ٹرمپ متعدد مرتبہ ناراضگی کا اظہار کر چکے ہیں کہ انہیں یوکرین جنگ کے خاتمے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ـ

   جبکہ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے روسی صدر (ولادیمیر پیوٹن)  کے ساتھ گہرے مراسم ہیں ـامریکہ نے یوکرین پر بھی دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے کہ وہ معاہدے میں رعایتیں دے جن میں علاقہ چھوڑنے کی تجاویز شامل ہیں ۔ اجلاس میں امریکہ کے خصوصی ایلچی (اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر) بھی شریک تھے ـ توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی امریکی نمائندگان روسی نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+