انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی

     نیوز ٹوڈے : انڈونیشیا کے جزیرے  (سماترا) میں طوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہے ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تاحال 174 افراد لاپتہ ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ـ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر درجنوں دیہات ملیا میٹ ہو چکے ہیں اور ملبے کے نیچے سے لاشوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے ـ امدادی کارروائیوں میں ریسکیو ادارے ، فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس کے 3 ہزار سے زائد اہلکار مصروف ہیں ـ

    شدید تباہی سے  شمالی سماترا کے متعددعلاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے  سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں ، اور مواصلاتی نظام تباہ و برباد ہو چکا ہے ، جس کی وجہ سے بھاری مشینری کی کمی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ـ طوفانی بارشوں کی وجہ سے دریا بپھر گۓ اور کنارے توڑتے ہوۓ بھاری ملبے کے ساتھ پہاڑی آبادیوں میں داخل ہوکر متعدد دیہاتوں کو لپیٹ میں لے لیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+