میں نے 8 جنگیں رکوائیں لیکن 1 بھی نوبل انعام نہیں ملا
- 03, دسمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کا کہنا تھا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں اور ہر جنگ رکوانے کے بدلے مجھے نوبل انعام ملنا چاہیے لیکن میں لالچ نہیں رکھتا ـ امریکی صدر نے کہا کہ نوبل انعام یافتہ خاتون نے بھی مجھے نوبل انعام کا حقدار قرار دیا ـ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگ کے دوران بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی فکر ہوتی ہے ـ
پچھلے مہینے ہی روس ، یوکرین جنگ میں 27 ہزار شہری ہلاک ہو گۓ ـ امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر مودی سرکار کو چھیڑتے ہوئے کہا کہ میں نے پاک ، بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں اور یہ روس اور یوکرین کے درمیان 9 ویں جنگ ہوگی جسے میں رکواؤں گا ، لیکن یوکرین جنگ رکوانا آسان نہیں ہے انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے