روس نے یورپ کو دی دھمکی ، تیسری جنگ عظیم کی
- 03, دسمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق (روسی صدر ولادیمیر پیوٹن) نے یورپ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ روس تیسری جنگ عظیم کیلیے تیار ہے ـ پیوٹن نے اپنے جاری کردہ بیان میں یورپ کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ میں ایک سو ایک مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ یورپ سے جنگ کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اگر یورپ نے جارحیت دکھائی تو روس بھی پیچھے نہیں ہٹےگا بلکہ منہ توڑ جواب دے گا ـ ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ حالات بڑی تیزی کے ساتھ اس جانب جا رہے ہیں جہاں پر ہمارے پاس بات چیت کا کوئی راستہ باقی نہیں رہے گا ـ
پیوٹن نے یورپی ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی سازش سے باز آ جائیں ہمیں اپنا دفاع کرنا خوب آتا ہے ـ پیوٹن نے یہ بیان اس وقت جاری کیا جب روسی وفد یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے امریکہ پہنچا ہے ـ مذاکرات (ڈونلڈ ٹرمپ کی روس اور یوکرین کے صدور) کو پیش کردہ تجاویز پر ہوں گے ـ

تبصرے