روس کا یوکرین کا نام صفحہ ہستی سے مٹانے کا خطرناک منصوبہ

نیوز ٹوڈے: روس یوکرین جنگ کی موجودہ صورتحال دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے  کہ یہ جنگ اتنی جلدی تھمنے والی نہیں یورپی میڈیا کا یہ دعوٰی ہے کہ ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے اور بہت جلد وہ اپنے اس منصوبے پر عمل بھی شروع کر دیں گے وہ صرف سردیاں ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں اسی لیے انہوں نے حملوں میں نرمی برتی ہوئی ہے لیکن جیسے ہی گرمیاں شروع ہوں گی روس کی فوج اپنے منصوبے کے مطابق یوکرین کے کئی شہروں پر ایک ساتھ حملہ کر دے گی ۔ یورپی میڈیا کا یہ دعوٰی اس لیے بھی سچ مانا جاتا ہے کیونکہ برطانیہ کے ایک سیاستدان مائیکل کلارک نے یہ بیان دیا ہے کہ یوکرین کو یورپی ملکوں سے ملے ڈیفینس سسٹم تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور بہت جلد وہ موقع بھی آ جائے گا جب یوکرین کے پاس روسی فوج کے حملوں کو روکنے کے لیے کوئی ہتھیار نہ ہو گا دوسری طرف روس نے شمالی کوریا اور ایران سے ہتھیار منگوانے کا کام تیز کر رکھا ہے اور اب چین بھی روس کی مدد کے لیے تیار ہو گیا ہے ۔

روس کو ملنے والی اس مدد سے زیلینسکی کی پریشانی بڑھنے لگی ہے اسی لیے وہ نیٹو ملکوں سے طاقتور ڈیفینس سسٹم کی مانگ کر رہے ہیں اس سے پہلے بھی امریکہ یوکرین کو اپنا طاقتور دفاعی سسٹم دے چکے ہیں جس کو کیو کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا تھا لیکن اکتوبر میں روسی فوج نے جب شاہد 136 ڈرونز سے کیو کو نشانہ بنایا تھا تو امریکہ کا یہ دفاعی سسٹم ناکام ہو گیا تھا اب زیلینسکی لگاتار امریکہ سے پیٹریاٹ ڈیفینس سسٹم کی مانگ کررہے ہیں لیکن روس نے امریکہ کو دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر اس نے یوکرین کو پیٹریاٹ سسٹم دیا تو یہ روس اور امریکہ کی سیدھی جنگ ہوگی پھر روس کو امریکہ پر حملے سے کوئی نہیں روک سکے گا اسی دھمکی کی وجہ سے امریکہ زیلینسکی کی بار بار مانگ پر حامی بھر کے اپنی بات سے مکر گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+